ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : مولئی موہیلن بنے جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر

منگلورو : مولئی موہیلن بنے جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر

Sat, 17 Jun 2023 16:05:06    S.O. News Service

منگلورو 17/ جون (ایس او نیوز) جنوبی کینرا میں ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری نبھانے والے روی کمار ایم آر کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ پر مولئی موہیلن کو نئے ڈی سی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔
    
مولئی موہیلن تملناڈو کے رہنے والے ہیں اور 2013 بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں ۔ اس سے قبل وہ ضلع شمالی کینرا میں ڈی سی کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں ۔ 
    
جنوبی کینرا سے ضلع پنچایت سی ای او ڈاکٹر کمارا کا بھی تبادلہ کیا گیا اور انہیں منڈیا میں ڈپٹی کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا ۔ البتہ ان کی جگہ پر جنوبی کینرا ضلع پنچایت کے لئے ابھی نئے سی ای او کی تعیناتی عمل میں نہیں آئی ہے ۔     


Share: